ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،ڈی جی رینجرز کہتے ہیں کراچی کا امن رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی آئی جی مقصود احمد اور دیگر سینیئرافسران نے استقبال کیا،ایس ایس یوکمانڈوز کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی،ڈی رینجرز نےاسلحہ خانہ، فائرنگ رینج اورایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کی تعریف کی،میجر جنرل ا فتخار حسن چودھری نے خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز اور ایس ایس یواہلکاروں کے لئے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا،ڈی جی رینجرز سندھ اورڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن نے اعزازی شیلڈزکا تبادلہ بھی کیا۔