پاکستانی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان بڑا معاہدہ طے

گورنر پنجاب چوہدری سرورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی معاہدہ طے پا گیا ہے ، چانسلرگورنرچوہدری سرور اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کےڈاکٹرجوانا نے معاہدے پر دستخط کیے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیزریسرچ،معیاری بیج کی تیاری،پیداواری اضافےپرملکرکام کریں گے ، گریجوایٹس وانڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔