پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک کے جرات مندانہ اور قابل تقلید اقدامات

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک کے جرات مندانہ اور قابل تقلید اقدامات

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کے کینسر کے مرض میں مبتلا 14سالہ حذیفہ سکندر کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کی۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں تقریب میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک نے پائلٹ یونیفارم میں ملبوس حذیفہ علوی کو پائلٹ ونگز لگائے۔ بعد ازاں ننھے پائلٹ کو پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں فلائٹ سیمولیٹر پر پائلٹ کی عملی ٹریننگ دی گئی
https://jang.com.pk/news/936520?_ga=2.82846102.1402314492.1622773192-1570680604.1622773177
————–

برسوں بعد ترقی، پی آئی اے ملازمین نئی تنخواہوں سے محروم
———
کراچی (اسد ابن حسن) پی آئی اے کے ملازمین صبر آزما برسوں بعد ترقی پانے کے بعد بھی نئی تنخواہ سے محروم رہیں گے۔ ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں ترقی پانے والے پی آئی اے ملازمین کو اگلے پے گروپ کی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی گئی ہے۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ادارے کو ہونے والے مالی نقصانات کے باعث نئے گروپ کی تنخواہ کی ادائیگی تاحکم ثانی ممکن نہیں۔ کم بزنس، محدود فضائی آپریشن بھی اضافہ شدہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجوہات میں شامل ہے۔ سرکلر کے آخر میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ امید ہے ترقی پانے والے ملازمین معاشی حدود کی بناء پراحکامات کو مثبت طور سے لیں گے۔
https://jang.com.pk/news/936577?_ga=2.180806695.1402314492.1622773192-1570680604.1622773177