اے وی ایل سی پولیس کی موٹر سائیکل چوری کے ڈسپوزل کے خلاف کارروائی

اے وی ایل سی پولیس کی موٹر سائیکل چوری کے ڈسپوزل کے خلاف کارروائی

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں کباڑی/ اسکریپ کے گودام پر چھاپہ

سینکڑوں کی تعداد میں مشتبہ چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس کھلی حالت میں برآمد

کباڑی کی دکان سے ملزمان گرفتار اور ٹرک بھر کے سامان برآمد کرلیا گیا

چھاپا اس وقت مارا گیا جب سامان ٹرک میں لوڈ ہوکر شیر شاہ کے گودام کے لیے منتقل کیا جارہا تھا

منتقلی میں ملوث ملزمان تحویل میں لے کر ٹرک نمبر TKC-345 بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جس کا بھی FSL معائنہ کرایا جائے گا

شیر شاہ میں واقع گودام کے مالک اور عملے کو بھی گرفتار کر لیا گیا

برآمد شدہ سامان میں سینکڑوں موٹر سائیکلز کے مختلف کھلے ہوئے پارٹس شامل ہیں

گرفتارملزمان میں محمد ریحان ولد حاجی صدیق، اسماعیل، سجاد حیدر، محمد ریاست، محرم اور نور نبی شامل ہیں

تمام برآمد شدہ سامان کی جانچ پڑتال اور گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ کباڑ خانے کے مالک کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔