محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائی۔ 20 کلو گرام چرس برآمد۔ ایک ملزم گرفتار۔

محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائی۔ 20 کلو گرام چرس برآمد۔ ایک ملزم گرفتار۔۔
کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کی مبارکباد

کراچی۔ 4 جون ۔ محکمہ ایکسائز اباڑرو کی ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر عامر خان کلوڑ کی سربراہی میں ایکسائز چیک پوسٹ کمبوہ شہید سندھ پنجاب بارڈر پر ایک مشکوک ٹرک نمبر 1588 سی کی تلاشی کے دوران 20 کلو گرام چرس برآمد کرلی

اور ملزم شفیق الرحمن رہائشی ضلع کوہاٹ کو گرفتار کرلیا۔


ملزم خیبرپختونخواہ سے چرس کراچی لے جارہا تھا۔ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایکسائز پولیس اباڑرو کی کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔