مئی 2021 تک ایس بی آر کی کلیکشن 108.686 بلین روپے-سندھ کابینہ نے ایس بی آر کی کارکردگی کو سراہا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس

* اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک

* سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) نے مئی میں 10.261 بلین روپے کی کلیکشن کی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ایس بی آر کی کلیکشن 108.686 بلین روپے ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* ایس بی آر کے جولائی سے مئی تک کی کلیکشن گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، سید مراد علی شاہ

* ایس بی آر نے مئی میں 52 فیصد کلیکشن میں اضافہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ کابینہ نے ایس بی آر کی کارکردگی کو سراہا

* بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی ویلیوایشن ٹیبل کو ایف بی آر کی ٹیبل کے برابر کیا تھا

* ایف بی آر نے 20 سے 40 فیصد ویلیوایشن ٹیبل کو 2019 میں بڑھایا

* سندھ حکومت نے حیدرآباد کی ویلیو ٹیبل پر نظر ثانی کی گئی ہے

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ