80

22 کروڑ عوام زیرعتاب آگئے … کہا تھا ۔ ایک شخص یاد آئے گا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہل حکومت صرف نو مہینے میں ہی پورے 22 کروڑ عوام کو زیرعتاب لے آئی ہے ۔اور ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ ایک شخص یاد آئے گا مریم نواز نے یہ اشعار اپنے والد نواز شریف کی طرف کیا ہے اور ساتھ ہی ان کے دور حکومت اور موجودہ حکومت کے مہینوں کے دوران مختلف اقتصادی اشاریوں کو پیش کیا ہے اور وہاں زنا کیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں معیشت کتنی تیزی سے ترقی کر رہی تھی اور آج معیشت بحرانی صورتحال سے دوچار ہے۔


مریم نواز نے سوشل میڈیا پر حکومت پر جاری تنقید کا سلسلہ تیز کردیا ہے ہاؤ اپنے پیغامات کے ذریعے حکومت کی کارکردگی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت کی کارکردگی کو بھی اجاگر کر رہی ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق مریم نواز نے اپنی پارٹی کا سیاسی محاذ سنبھال لیا ہے فی الحال وہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پر اٹیک کررہی ہیں جبکہ پارلیمانی محاذ خواجہ آصف کے سپرد کر دیا گیا ہے اور انھوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنا شروع کردی ہیں یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور یہ حکمت عملی نواز شریف جیل جانے سے پہلے وضع کر گئے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں