سر آدم جی کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کرنا باعث فخر ہے۔سید ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سر آدم جی پارک کا افتتاح کردیا،پارک کو اوکھائی میمن جماعت اور جیتپور میمن ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے سر آدم جی کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کرنا باعث فخر ہے۔سید ناصر حسین شاہ حسین آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل بہتر کئے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ کچھ روز سے لسانیت کی باتیں کی جا رہی ہیں،قائد سے علیحدگی کی ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔ صوبائی وزیر بلدیات کا مشورہ کراچی 3 جون۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ رات حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر اوکھائی میمن جماعت اور جیتپور میمن ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم سر آدم جی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، صدر اوکھائی میمن جماعت، صدر جیتپور میمن ایسوسی ایشن آصف مجید، آباد کے محسن شیخانی،اقبال آدم جی، حاجی طیب، عارف مجید، عارف شیخانی، حنیف گوکلانی،الطاف طائی، صدر پی پی پی ضلع وسطی ظفر صدیقی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر راجہ ایم بی دھاریجو، ایم سی سینٹرل محمد علی زیدی و دیگر موجود تھے۔ پارک کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سر آدم جی کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کرنا باعث فخر ہے، سر آدم جی قائد اعظم کے دست راست رہے ہیں ان کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قومی ہیروز سے منسوب چیزوں کو سنبھالنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کی حالت بہت خراب تھی۔ اوکھائی میمن جماعت اور جیتپور میمن ایسوسی ایشن نے اس پارک کی بحالی میں بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین آباد کی مرکزی سڑک کو بہتر کیا ہے اور ٹریفک کے مسائل میں کمی ہوئی ہے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ویژن کے مطابق پورے صوبے کو سنواریں گے اور ضلع وسطی بہت ترقی کرے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع سینٹرل میں ہمارا کوئی ایم پی اے اور ایم این اے بھی نہیں ، اس ضلع میں صرف ہمارا ایک یونین کونسل چیئرمین تھا۔اس کے باوجود ضلع میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ روز سے پریس کانفرنسز میں لسانیت کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اگر انہوں نے قائد سے علیحدگی اختیار کی ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں اور بھتہ خوری، بوری بند لاشوں اور لسانیت کی ذہنیت ختم کریں۔ آپ ہمارے بھائی ہیں، جب قومی دھارے میں آئے ہیں تو خدارا اپنے ذہن میں تبدیلی لائیں اور مل کر اس شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہا  کہ تمام فیصلے این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے تحت کئے ہیں، مشکل فیصلے ہیں ۔ تاجر برادری کی مشکلات کا ہمیں احساس ہے۔ سندھ بینک کے ذریعے تاجر برادری کی معاونت کی جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوکھائی میمن جماعت کے صدر عبدالوحید میمن نے کہا کہ میمن برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، کچھ لوگ تاجر برادری کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں شہر کا امن خراب ہونے نہیں دینگے۔ جیتپور میمن ایسوسی ایشن کے صدر آصف مجید نے کہا کہ سندھ حکومت سے مل کر یہ پارک قائم کیا ہے، کراچی شہر کو اس طرح کے 100 پارک دے سکتے ہیں۔ آخر میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور دیگر مہمانان کو اوکھائی میمن جماعت اور جیتپور میمن ایسوسی ایشن کے جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر542۔۔۔ایف ایچ بی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مورخہ 03جو ن 2021 2012 سے رقوم کی مکمل ادائیگی کے باوجود سندھ کے 125 دیہاتوں میں گیس پہچانے کی اسکیمیں 2021 میں بھی نامکمل ہیں۔امتیاز احمد شیخ سندھ حکومت، عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔امتیاز شیخ کراچی 03 جون ۔وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھ کے دیہاتوں میں عرصہ دراز سے زیرِ التوا گیس فراہمی کی اسکیموں کے تاحال مکمل نہ کئے جانے پر صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سندھ حکومت کی اسکیموں کو نظر انداز کر رہی ہے کیونکہ باوجود تمام فنڈز پیشگی دیئے جانے کے باوجود سندھ کے 125 دیہات کو گیس فراہمی کی اسکیمیں 2012 سے اب تک 9 سال گزر جانے کے باوجود 2021 میں بھی زیرِ التوا ہیں اور مکمل نہیں کی گئیں۔ صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ افسوس ناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کو باہمی مکالمے سے حل کیا جائے۔اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار اور ان کی ٹیم نے کہا کہ مذکورہ 125 دیہات کو گیس فراہمی کا شیڈول بہت جلد وزیرِ توانائی سندھ کو پیش کیا جائے گا نیز کمپنی سندھ حکومت کی نئی اسکیموں کے لئے بھی اپنا پلان پیش کرے گی۔اجلاس میں کراچی شہر کی تقریباً 180 ایسی بلڈنگوں جہاں گیس کی عدم موجودگی کے سبب مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں کو گیس فراہمی کے لئے تیز تر اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ جن بلڈنگوں کے پاس بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا این او سی نہیں ہے ایسی بلڈنگوں کو این او سی کے جلد از جلد اجراءکے لئے وزیر توانائی بہت جلد وزیرِ بلدیات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے ساتھ اجلاس کرکے اس مسئلے کا حل نکالیں گے تاکہ اِن بلڈنگوں کے مکینوں کو گیس کی سہولیات مہیا کی جاسکے۔ اجلاس میں مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ عمران منیار، جنرل مینیجر (ٹریڑری) آصف بٹ اور کمپنی کے دیگر سینئر افسران اور سیکریٹری توانائی سندھ طارق علی شاہ اور محکمہ توانائی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر543۔۔۔ایس اے این
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مورخہ 03جو ن 2021 گلشن معمار کراچی میں واقع گرودوارہ گرونانک سبا کی تزین و آرائش کا کام آئندہ مالی سال میں کیاجائے گا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک کراچی 3 جون۔ صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال سے سکھ برادری کے چار رکنی وفد کی دفتر میں ملاقات۔ وفد کی قیادت وائس چیئرمین گرودوارہ گرونانک سبا سردار کرشن سنگھ کررہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے مزید کیا کہ پورے سندھ میں اقلیتی برادری کی عبادات گاہوں پر ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سردار کرشن سنگھ نے ہری رام کشوری لال کی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سردارکرشن سنگھ نے صوبائی وزیر سے گلشن معمار کراچی میں واقع گرودوارہ گرونانک سبا کی تزین و آرائش کی درخواست کی۔ صوبائی وزیر نے موقع پر ہی ایگزیکیٹو انجینیر محکمہ اقلیتی امور سندھ اشوک کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں گردواروہ کی تزین و آرائش کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔ آخر میں سردار کریشن سنگھ نے صوبائی وزیر کو مختلف تحائف پیش کئے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 544۔۔۔ایف زیڈ ایف