16 سال بعد اسلحہ تلف کرنے کی تقریب،35 ہزار سے زائد ہتھیاروں کو بلڈوز کی مدد سے تلف کردیا گیا


گارڈن ہیڈ کواٹرز میں 16 سال بعد اسلحہ تلف کرنے کی تقریب،35 ہزار سے زائد ہتھیاروں کو بلڈوز کی مدد سے تلف کردیا گیا،تلف کیے گئے ہتھیار ناکارہ اور مختلف مقدمات کئی سالوں سے جمع ہورہے تھے۔

اسلحہ تلف کرنے کی تقریب میں اے آئی جی فارنزک فیصل عبداللہ چاچڑ،محکمہ داخلہ سندھ اور اسپیشل برانچ کے نمائندے موجود تھے،پولیس نے یہ اسلحہ مختلف کارروائیوں میں جرائم پیشہ عناصر سے برآمد کیا تھا،مقدمات کے خاتمے اور عدالتوں سے سرٹیفکٹ کے بعد اسلحہ تلف کیا گیا،اے آئی جی فارنزک فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق دیگر اضلاع میں موجود مذید 47 ہزار ہتھیاروں کو بھی تلف کیا جائے گا،برآمد ہتھیار تھانے اورعدالتوں کے مال خانے میں رکھے جاتے ہیں