آن لائن استخارہ، جادو ٹونہ اور دیگر مسائل کے حل کے نام پر اوورسیز پاکستانی خاتون سے78 لاکھ کا فراڈ


جعلی عاملوں نے فراڈ کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کردیا۔ فیصل آباد میں ایف آئی اے نے اوورسیز پاکستانیوں سےفراڈ کرنے والے جعلی عاملوں کے 10 رکنی گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے اوورسیز پاکستانی خاتون سے78 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں چھاپا مارکر گروہ کے سرغنہ ناصر حسین سمیت 7 افراد کو گر فتار کیا گیا۔

ملزمان نے دھوکہ دہی سے 78 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔ یہ گروہ آن لائن استخارہ، جادو ٹونہ اور دیگر مسائل کے حل کے نام پر 9 سوشل میڈیا پیج چلا رہا تھا۔

ملزمان سے71 لاکھ روپےکی ریکوری کرلی گئی ہے۔ گروہ کے دیگر تین ملزمان فرار ہیں۔

https://jang.com.pk/news/936432