میاں بیوی جھگڑے کے دوران بالکونی سے نیچے آگرے

حال ہی میں ایک جوڑے کی جھگڑے کے دوران بالکونی سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا جب ایک میاں بیوی کسی مسئلے کے باعث آپس میں لڑ پڑے، لڑائی نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں میں ہاتھا پائی کی شروعات ہوئی۔

یہ جوڑا لڑائی کرتے ہوئے گھر کی بالکونی میں آگیا جو زمین سے 25 فٹ کی بلندی پر تھی۔

جھگڑے کے دوران توازن برقرار نہ رکھنے کے سبب دونوں بالکونی کی ریلنگ ٹوٹنے کے باعث نیچے آگرے جس کا منظر ایک راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔