وادی ہنزہ کے بچے بھی عمران عباس اور عائزہ خان کے مداح

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ٹی وی اسکرین جوڑی، اداکار عمران عباس اور اداکارہ عائزہ خان کے وادیٔ ہنزہ کے بچے بھی مداح نکلے۔

اداکار عمران عباس آج کل پاکستان کی قدرتی مناظر سے سر شار حسین وادیوں کی سیر پر ہیں، اسی دوران عمران عباس کی ملا قات وادیٔ ہنزہ کے خوبصورت اور شرارتی بچوں سے ہوئی۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں وہ راستے میں رک کر اسکول کے چند بچوں سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کےآغاز میں عمران عباس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ وادیٔ ہنزہ کا لیٹریسی ریٹ (شرح خواندگی) 100فیصد ہے اور سارے بچے اسکول پڑھنے جاتے ہیں۔‘

عمران عباس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے حیرانی ہے کہ یہ بچے مجھےدیکھتے ہی پہچان گئے ہیں۔‘
انہوں نے بچوں سے پوچھا کہ ’آپ نے میرا کونسا ڈرامہ دیکھا ہے؟‘

جواب میں بچوں نے کہا کہ انہوں نے اداکار کا ’سحر‘ والا ڈرامہ دیکھا ہے، جس پر عمران عباس نے اداکارہ عائزہ خان سے مخاطب کر کے کہا کہ عائزہ خان آپ کا ڈرامہ ’سحر‘ والا یہاں دیکھا گیا ہے ۔

عمران عباس نے بچوں کے ساتھ اپنی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بچہ پارٹی کے ساتھ پارٹی، یہ میرا جونیئر فین کلب ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ہنزہ سے نیچے کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ان پیارے اسکول جانے والے بچوں سے تھوڑی سی گفتگو کی۔

عمران عباس کو ان بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اُن کا کہنا تھا کہ ’انہیں خود پر فخر ہے اس سے زیادہ کسی کو اور کیا چاہیے کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کو جانتا ہو۔‘