وسیم اکرم پہلے سے زیادہ جوان ہوگئے ہیں: شنیرا اکرم

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے یہ ثابت کردیا کہ عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے اس لیے وہ پہلے سے زیادہ جوان ہوگئے ہیں۔

شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ پر اُن کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیروز آتے اور جاتے ہیں لیکن لیجنڈز کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور بلاشبہ آپ ناصرف ہماری مختصر فیملی کیلئے لیجنڈ ہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کیلئے لیجنڈ ہیں۔
شنیرا نے لکھا کہ آپ نے یہ ثابت کردیا کہ عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے اور اسے روز بروز بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب ہم پہلی مرتبہ ملے تھے تو آپ آج اس دن سے زیادہ جوان اور پہلے سے زیادہ سمجھدار ہوگئے ہیں۔

شنیرا نے لکھا کہ آپ جیسے تھے اور جیسے اب ہیں مجھے ان دونوں وقتوں کے وسیم اکرم پر فخر ہے۔
شنیرا نے لکھا کہ ’وسیم اکرم ہمیشہ انہیں بہتر سے بہتر انسان بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور مجھے یہ سکھاتے ہیں کہ خوشی کے اصل معنی اس لمحے میں زندہ رہنا اور ان لمحوں کو گنتی میں شامل کرنا ہے۔‘

شنیرا وسیم اکرم کی سالگرہ پر ان کے ہمراہ نہ ہونے پر دُکھی بھی دکھائی دیں، انہوں نے لکھا کہ وہ افسردہ ہیں کہ اس وقت وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ہر لمحہ ساتھ ہوتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک منٹ بھی جدا نہیں ہوئے۔
جواب میں وسیم اکرم نے انہیں اپنی حقیقی طاقت قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔