صنم بلوچ کی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر کے چرچے

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ صنم بلوچ کی اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
تصویر اداکارہ نے خود اپنے اکاؤنٹ پر تو شیئر نہیں کی لیکن یہ تصویر ان کے قریبی دوست اسداللہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اسد اللہ نے لکھا کہ ’صنم بلوچ کی اپنی بیٹی کے ہمراہ یہ تصویر نہایت دلکش ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کی اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں صنم بلوچ نے بیٹی کے ہمراہ اچانک تصاویر شیئر کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔

اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تاہم پھر انہوں نے اچانک سے بیٹی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں جس پر مداحوں نے خوشی کے ساتھ حیرت کا اظہار بھی کیا۔