کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، دعائیں کرنے والوں کا شکریہ، کرکٹر انور علی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر انور علی نے کورونا کو شکست دے دی۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انور علی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، دعا کرنے پرسب کا شکرگزار ہوں۔
انور علی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے خود کورجسٹرڈ کرائیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انور علی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے تھے۔
ابوظہبی روانگی سے قبل کراچی میں قرنطینہ کے دوران انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔