ملتان سلطانز کا آئیسولیشن مکمل، ببل میں داخل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم ملتان سلطانز آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد ببل میں داخل ہوگئی۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق ٹیم آج شام پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

دوسری جانب ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی شیمرون ہیٹمیئر، جونسن چارلس اور رائلی روسو کا ابتدائی قرنطینہ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

ٹیم ترجمان کاکہناہےکہ ملتان سلطانز 5 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے پریکٹس میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج کردیا گیا ہے، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمینیٹرون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈر میچز رکھے گئے ہیں۔