پی ایس ایل 6: پہلا میچ لاہور اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا

پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، ایونٹ کا آغاز 9 جون سے ہوگا، فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز ابوظبی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز ز سے میٹنگ کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کوالیفائر اور ایلیمینٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈر ہونگے، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے، جس دن دو میچز شيڈول ہوں گے اس روز پہلا ميچ شام چھ بجے اور دوسرا رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔