پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا میچ 9جون کو کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 20 جون کو ہوگا۔

پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،کوالیفائر اور ایلیمینیٹرون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈر میچز رکھے گئے ہیں۔
ایونٹ میں جس روز ایک میچ کھیلا جائے گا وہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا جبکہ جس روز دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ شام 6 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 11بجے کھیلا جائے گا ۔