شرافی گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال تین مشکوک موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔

گرفتار ملزمان کا گروہ ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم محمد نوید ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 232/2014 تھانہ گزری میں بھی مطلوب ہے۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے تمام تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد نوید، عبیداللہ، محمد اسامہ، سید جمال شاہ اور محمد سعود شامل ہیں۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس