ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت عذرا فضل پیچوہوب ناصر شاہ سعید غنی سمیت دیگر مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی جولائی سے تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باہر سے آنے والے 26 ہزار 812 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے،جن میں سے 55 کیسز مثبت آئے ہیں۔