پاکستان میں دہشت گردی،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی معلومات پر مبنی ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کر دیا۔

سی ٹی ڈی نے ریڈ بک کا نواں ایڈیشن 2021 جاری کر دیا،نیا ایڈیشن چار سال بعد جاری کیا گیا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق نئے ایڈیشن میں کالعدم تنظیموں داعش،القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان،انصار العشریہ، لشکر جھنگوی،جنداللہ پاکستان، سپاہ محمد پاکستان،سندھ ریولیش آرمی، امن کمیٹی، لیاری گینگ وار کے خطرناک مطلوب دہشت گردوں کے نام شامل ہیں،نویں ایڈیشن میں تریانوے نئے مطلوب دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں،ریڈ بک کے سابقہ ایڈیشن میں شامل دس انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار ہو چکے ہیں،سات مطلوب دہشت گردوں میں سے پانچ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں مارے گئے جبکہ دو دہشت گرد افغانستان اور شام میں مارے گئے ہیں