SMS سروس شروع کرنے کا مقصد لینڈ سے متعلق انتظامی امور کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے سائلین کو بآسانی معلومات مہیا کرنا ہے،ناصر عباس سومر

۔ SMS سروس شروع کرنے کا مقصد لینڈ سے متعلق انتظامی امور کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے سائلین کو بآسانی معلومات مہیا کرنا ہے،ناصر عباس سومر
صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی

کراچی () صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو کی سربراہی میں رواں سال کے ڈی ا ے کی اراضیوں کو شفاف طریقے سے نیلام کیا گیا، نیلامی کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی، عوام الناس کے لیے نیلامی کی وڈیوز کے ڈی اے ویب سائٹ www.kda.gos.pk اور فیس بک پر لنک موجود ہے۔ عوام نیلامی کی کارروائی براہ راست http://www.facebook.com/kdakarachicity/videos1433183283729654/ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کے ڈی اے ویب سائٹ پر live stream بھی موجود ہے۔ دوسری طرف صارفین کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنے کے لئے SMS سروس شروع کرنے کے احکامات جاری کیے، جس پر فوری عملدر آمد کرتے ہوئے لینڈ ڈپارٹمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے SMS سروس آغاز کردیا گیا۔ SMS سروس شروع کرنے کا مقصد لینڈ سے متعلق انتظامی امور کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے سائلین کو بآسانی معلومات مہیا کرنا ہے۔SMS سروس کے ذریعے سینٹرل ڈائری میں جمع ہونے والے کیسز کے بارے میں بذریعہ میسجز الاٹیز کو نہ صرف لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کی جاسکے گی بلکہ Statement کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ریکوری کے بقایا جات کی معلومات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، پلاٹ سے متعلق اگر کوئی مسائل درپیش ہوئے تو بذریعہ SMS اطلاع کردی جائے گی اس کے علاوہ Printed Letter وصول کرنے کے لیے SMS کیا جاسکے گا اور پلاٹ کی ٹرانزیکشن لینڈ ڈپارٹمنٹ ایک ماہ میں مکمل کرلے گا۔ الاٹیز گھر بیٹھے ایک میسج کے ذریعہ کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔ سائلین مزید معلومات کے ڈی اے واٹس ایپ نمبر0303-0695105 یا ای میل ایڈریس kdakarachi@gmail.com کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔