وزیراعظم پاکستان نے اپنی سیکریٹری سے شادی کرلی ۔خبر دینے والے صحافی کی شامت ۔

پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو پروگرام کیپٹل ٹاک سے علیحدہ کرنے کے حوالے سے جیو گروپ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے بعد
سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول پروگرام کرنے والے بلال غوری نے بڑے خوبصورت اور دلچسپ انداز میں بتایا ہے کہ پاکستان میں صحافت اور صحافیوں کو مختلف ادوار میں کی مشکلات اور پابندیوں کا سامنا رہا ۔انہوں نے صحافت کی مشہور پاکستانی کتاب پریس ان چین Press In Chain کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف واقعات بتائے کسی کتاب سے مختلف واقعات بڑھتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ انیس سو پچاس کی دہائی میں روزنامہ مسلمان میں خبر شائع کی تھی کہ پاکستان کے وزیراعظم نے اپنی سیکرٹری سے شادی کر لی ہے ۔اس خبر کے بعد اخبار کی شامت آ گئی تھی اپنے پروگرام میں انہوں نے یہ پورا واقعہ بیان کیا ہے جو
#Ex_PM _Pakistan_Mohd-Ali_Bogra
————


Ms-Aliya -Saadi-@nd-Wife

کتاب میں لکھا گیا تھا یہ واقعہ اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم محمد علی بوگرہ اور ان کی لبنانی سیکرٹری کے حوالے سے تھا ۔روزنامہ مسلمان کے خلاف حکومت نے کاروائی کرکے اس کا نیوز پرنٹ بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اخبار کو مشکلات اور مسائل کا سامنا رہا بعد میں ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی نے یہ خبر دے دی کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی سیکرٹری سے بیروت میں شادی کر لی ہے ۔بلال غوری نے پاکستان میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد اور ان کے خلاف الزامات کے حوالے سے مزید بہت سے واقعات بیان کیے آئے اُنہیں کی زبانی سنتے ہیں ۔