ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید کا منگھوپیر کا ہنگامی دورہ

ممبر سندھ کونسل علی اکبر کاچھیلو، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ لیپروسی اسپتال ڈاکٹر آصف عثمان شیخ، اور اسپتال کے عملے نے میٹرو پولیٹن کمشنر کا استقبال کیا

کراچی (نوراسلام) میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید کا پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ شاھدہ رحمانی کے ہمراہ منگھوپیر کا ہنگامی دورہ منگھوپیر میں قائم کے،ایم،سی لیپروسی اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا ساتھ ہی جذام کے مریضوں کے مسائل سنیں۔ منگھوپیر لیپروسی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آصف عثمان شیخ، ممبر سندھ کونسل علی اکبر کاچھیلو، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اختر علی لونڈ اور اسپتال کے عملے نے میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ شاھدہ رحمانی کا استقبال کیا۔ میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید نے اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا ساتھ ہی اسپتال میں داخل مریضوں کے مسائل سنیں۔ اسپتال میں داخل مریض میٹرو پولیٹن کمشنر کے آگے پٹ پڑے سرکار کھانا نہیں دیتی پانی کی لائن کاٹ دی گئی کھارہ پانی پی رہے ہیں اسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب کردی ادویات میسر نہیں نشے کے عادی افراد چوریاں کرتے ہیں سیکیورٹی کا انتظام نہیں ہے۔ میٹرو پولیٹن کمشنر اور ڈاکٹر شاھدہ رحمانی نے مسائل کے حل کیلئے اسپتال انتظامیہ کو بروز جمعہ میٹرو پولیٹن کمشنر کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا مریضوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ملوث عملے کے خلاف کاروائی ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاھدہ رحمانی نے لیپروسی اسپتال کے قریب 10سال قبل تعمیر ہونے والی عمارت کو امراض قلب کے مریضوں کے لیئے کھولنے کا مطالبہ کردیا منگھوپیر پسماندہ علاقہ ہے امراض قلب کے لیئے اسپتال قائم ہونے سے منگھوپیر اور ارد گرد کی عوام کو فائدہ ہوگا 10سال قبل تعمیر ہونے والی عمارت موجود ہے سہولیات اور عملہ فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو امراض قلب کے علاج کے لیئے ٹھوکریں نہ کھانا پڑے۔ میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید نے بروز جمعہ میٹنگ مقرر کردی امراض قلب سینٹر قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ لیپروسی اسپتال آصف عثمان شیخ نے اس موقع پر میٹرو پولیٹن کمشنر کو بتایا کہ گزشتہ 3سال سے مسلسل ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی کو بذریعہ لیٹر مسائل سے آگاہ کررہا ہوں متعدد بار دفاتر جاکر اسپتال میں داخل مریضوں کے مسائل پر بات کی ادویات کی کمی کیساتھ مریضوں کے کھانے پینے کے متعلق بول چکا ہوں پر تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی لیپروسی اسپتال کے انتظامات کو کم وسائل میں چلانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں اور مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی۔