ہاتھی اور چیتے کا دلچسپ آمنا سامنا، چیتا ہاتھی کا راستہ چھوڑ کر بھاگ نکلا

ایک ہاتھی اور چیتے کے درمیان دلچسپ آمنا سامنا اس وقت ہوا جب چیتا ہاتھی کے راستے میں رکاوٹ بن کر بیٹھ گیا۔ سوشل میڈیا کے آؤٹ لیٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پوسٹ پر بھرپور ردعمل سامنے آیا۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب چیتے نے قوی الجثہ ہاتھی کا راستہ روکا تو ہاتھی کا ردعمل کیا تھا، اس موقع پر دونوں جانوروں کی جانب سے جو رویہ اختیار کیا گیا اسے دیکھ کر کافی لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

21 سیکنڈ کی اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے جب ہاتھی آگے بڑھا تو چیتا ہاتھی کی جانب دیکھنے لگا اور پھر اچانک ہاتھی کی گزر گاہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا اور قریب ہی موجود جھاڑیوں میں جاگھسا۔