ہنستے لڑتے 19 سال گُزر گئے: یاسر نواز کا شادی کی سالگرہ پر پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی یاسر نواز اور اُن کی اہلیہ ندا یاسر آج اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

اس موقع پر یاسر نواز نے اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ندا اور اپنی دیگر یادگار تصویریں شیئر کیں۔
یاسر نواز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہنستے لڑتے 19 سال گُزر گئے اور معلوم بھی نہیں ہوا۔‘

اُنہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آگے بھی اسی طرح اچھے دن گُزریں، آمین۔‘
اداکار نے اہلیہ ندا یاسر کو شادی کی 19ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

دوسری جانب ندا یاسر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اُن کی اور یاسر نواز کی مختلف تصویروں کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
ندا یاسر نے لکھا کہ ’ہماری شادی کو 19 سال مکمل ہوگئے ہیں۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ کہیں۔‘

ندا یاسر نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یاسر نواز اور ندا سال 2002ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔