احمد علی بٹ نئے وائرس کی تشخیص پر پریشان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے پر پریشان ہوگئے ہیں۔

اداکار احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پرچین میں H10N3 ایوین انفلوئینزا وائرس سے ایک شخص کے متاثر ہونے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’پیارے چین، خدا کا واسطہ ہے نئے وائرس بنانابند کردیں۔‘
واضح رہے کہ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

متاثرہ شخص شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے، جو بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل ہوا تھا۔

28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئینزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔