شعیب اختر نے تنقید کرنے والے کو ’چیتا‘ کہہ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عالیان نامی صارف کو چیتا قرار دے دیا۔

عالیان ملک نامی فیس بُک صارف نے شعیب اختر کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں کہا کہ ’آپ کے علاوہ بھی دنیا میں کئی اور ہینڈسم نوجوان بھی موجود ہیں، مجھے ہی دیکھ لیں۔‘
عالیان نے یہ بھی کہا کہ ’براہِ کرم اپنی باڈی پر زیادہ فخر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

عالیان نے یہ کمنٹ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
شعیب اختر نے صارف کو جواب میں کہا کہ ’دوست تُو بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے، چیتا ہے تو‘

واضح رہے کہ شعیب اختر اپنے کھٹے میٹھے جوابوں اور میچ پر تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔