فریچ اوپن، نواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فریچ اوپن میں سربیہ کے نواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کے دوسرےراؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پیرس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی سربیہ کے نواک جوکووچ نے امریکا کے سینڈگرن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر اگلے راؤنڈمیں جگہ بنالی۔

اگلے مرحلے میں جوکووچ کا مقابلہ یوروگوئے کے پیبلو کیواس سے ہوگا جنہوں نے فرانس کے لوکاس پاولی کو چھ ،تین ،چھ ایک اور چھ تین سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

اسپین کے رافیل نڈال نے بھی آسٹریلیا کے ایلکس پاپگرائن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے دورے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔