فیکٹری مالکان کی ورکرز کی ویکسینیشن میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی کا نارتھ کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائم کورونا ویکسینیشن کلینک کا دورہ

کراچی۔ 2 جون۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وائرس کے خلاف اپنے تمام وسائل استعمال کررہی ہے اور اس سلسلے میں صنعت کاروں کا تعاون بھی قابل ستائش ہے۔ یہ بات آج انہوں نے نارتھ کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے
نارتھ کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اے معیز خان ویکسینیشن اینڈ پی سی آر ٹیسٹنگ کلینک برائے کوڈ-19 کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر
نارتھ کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبد المعیز خان، صادق محمد، سجاد ایچ وزیر اور دیگر عہدیداران نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ فیکٹری مالکان جلد از جلد اپنے ورکرز کی ویکسینیشن کروائیں کیونکہ کورونا وائرس کے باعث بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ورکرز کو تنبیہہ کی جائے کہ صرف ان کو فیکٹری میں کام دیا جائے گا جن کی ویکسینیشن ہوئی ہوگی۔ ویکسینیشن سے متعلق فیکٹری ورکرز میں آگہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ فیکٹری مالکان ورکرز کی ویکسینیشن میں دلچسپی لے رہے ہیں اور
فیکٹری ورکرز کی ویکسینیشن میں دلچسپی بھی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ
فیکٹری مالکان کے پانی سمیت دیگر مسائل حل کریں گے اور
صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات کروں گا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایم ڈی سائٹ منور علی مہیسر، ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو اور دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ دنوں فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔