خصوصی طلبہ کو معاشرے کارامد و ہنر مند شہری بنانے کے لیے نصاب میں ووکیشنل مضامین کو شامل کیا جارھا ھے

خصوصی طلبہ کو معاشرے کارامد و ہنر مند شہری بنانے کے لیے نصاب میں ووکیشنل مضامین کو شامل کیا جارھا ھے ان خیالات کا اظہار مس خولہ منہاس ڈپٹی ڈائریکڑ نصاب اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ایک انڑویو دیتے ھوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خصوصی تعلیم ۔سیکڑیری خصوصی تعلیم اور پرویز اقبال بٹ ڈی جی اسپشل ایجوکیشن کی ہدایت پر اکیڈمک ونگ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی طلبہ کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ازسر نو ترتیب دیا ھے تاکہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں جدت پیدا کی جا سکے مس خولہ منہاس نے کہا کہ پہلی کلاس سے اٹھویں کلاس کا نیا سیلبس اب محکمہ کے ویب سائٹ پر ان لائن دستیاب ھے اس سیلبس میں ووکیشنل مضامین کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا گیا ھے۔۔
مس خولہ نے مذید بتایا کہ خصوصی طلبہ کے لیے ان لائن ایجوکیشن کا سلسلہ باقاعدہ شروع کیا جارھا ھے تاکہ کرورنا جیسی صورت حال سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے۔
ضلعی لیول پر مختلف اسپشل ایجوکیشن کے اداروں ریسورس روم بنائے گئے ھیں جہاں جدید سہولیات فراھم کی گئی ھیں ۔