پولیس نے موٹرسائیکل چلانے کے شوق میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے دو کم عمر لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا،

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پولیس نے موٹرسائیکل چلانے کے شوق میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے دو کم عمر لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا، دونوں بچے اعلی نجی ادارے میں زیر تعلیم ہیں،پولیس اوراینٹی نارکوٹس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

فیروز آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 14 اور 15 برس ہے جو کہ ایک اعلیٰ نجی ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ملزمان موٹرسائیکل چلانے کے شوق میں موٹرسائیکلیں چوری کر کے دو روز تک استعمال کر کے چھوڑ دیا کرتے تھے،اب تک پانچ موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں،مدعی مقدمات اور پولیس نے فیصلہ کیا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کر دیا جائے جس پر تنبیہہ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

فیڈرل بی ایریا کے بنگلے میں داخل ہونے والے دو میں سے ایک ملزم کو پولیس نے گھیرا ڈال کر گرفتار کر لیا، ایک ملزم اسلحہ اورموٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اینٹی نارکوٹس فورس، اتحاد ٹاؤن،کلاکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔