سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ ، نجی ٹی وی چینل کے سات افراد زخمی ہوگئے


ڈیفنس فیز 6 خیابان شجاعت فائرنگ

فائرنگ سے 7 افراد زخمی

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا

زخمیوں کا تعلق نجی ٹی وی سے ہے

معمولی زخمی ہوئے ہیں، اسپتال ذرائع

فائرنگ سیکیورٹی گارڈ نے کیا

سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا، پولیس

کراچی: نجی چینل کے ڈرامہ شوٹ کے دوران فائرنگ ہوئی

کراچی: گارڈ نے پروڑیسر سے تلخ کلامی پر فائرنگ کی

کراچی: تمام افراد معمولی زخمی ہیں، پولیس
کراچی ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کی ٹیم کے 7 افراد زخمی ہوگئے،واقعہ میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا، دوسری جانب گارڈن دھوبی گھاٹ میانوالی کالونی میں جھگڑے میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6،خیابان شجاعت پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ ، نجی ٹی وی چینل کے سات افراد زخمی ہوگئے،

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی ٹیم ڈرامے کی شوٹنگ کے لیئے آئی تھی۔

کھانے کے دوران شوٹنگ کے لیے آنے والے افراد اور بنگلے کے سیکیورٹی گارڈ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو گارڈ نے رپیٹر سے فائر کر دیا،کارتوس کے چھرے لگنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے ملزم سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال ہونے والا رپیٹر قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق تمام زخمی معمولی نوعیت کے ہیں۔

ادھر پاک کالونی تھانے کی حدود گارڈن دھوبی گھاٹ میانوالی کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے