سندھ ریونیو بورڈ کی مئی میں ٹیکس وصولی 52 فیصد بڑھ گئی

سندھ ریونیو بورڈ کی مئی میں ٹیکس وصولی52 فیصد بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں کا حجم بھی بڑھ گیا اور مئی 2021 کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کی نسبت 52 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایس آربی ذرائع کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے مئی 2021 میں 10 ارب 26 کروڑ روپے ٹیکسوں کی وصولیاں کیں جبکہ مئی 2020 میں 6 ارب 73 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے مالیت کی وصولیاں کیں۔ گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی کے دوران 91 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا۔ موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

https://jang.com.pk/news/935564?_ga=2.175644258.1770862627.1622604319-401289035.1622604312