سلطان علی الانہ کون ہے اور وہ حبیب بینک لمیٹڈ کا چیئرمین کیسے بنا ؟

بینکنگ کی دنیا ایک طاقتور دنیا ہے یہاں امیر ترین لوگوں اور بڑے بڑے بزنس مینوں کی طاقت چلتی ہے بڑے بڑے بینک ان طاقتور مالدار بااثر اور بااختیار شخصیات کے ساتھ اچھی دوستی اور تعاون کا رشتہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ان بڑے لوگوں کی دولت اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کاروبار ان کی طاقت اور وسیع تعلقات کا پتا دیتے ہیں اور وہ مختلف حوالوں سے اثر انداز ہونے کی طاقت رکھتے ہیں یہی طاقت ور بااثر اور دولت مند لوگ اکثر بینکوں کو کامیابی اور ترقی کی نئی منازل تک لے جاتے ہیں اور اگر چاہیں تو کسی بینک کو ڈبو بھی سکتے ہیں ہہاں اتنے مالدار اور دولت مند لوگوں کا ذکر ہورہا ہے جو اپنے بینک کھڑے بھی کر سکتے ہیں اور چلتے ہوئے بینک خرید بھی سکتے ہیں ایسے لوگوں کی دنیا میں داخل ہونا ان کا اعتماد حاصل کرنا اور پھر اپنا مقام بنانا یقینی طور پر آسان نہیں ہوتا ۔جو لوگ بینکنگ ورلڈ میں کامیابی کے زینے تیزی سے طے کرتے ہیں وہ غیر معمولی ذہانت صلاحیت اور قابلیت کے حامل ہوتے ہیں دنیا بھر میں یہ بات مانی جاتی ہے کہ تمام مالدار اور امیر لوگوں کا سارا دھن سفید نہیں ہوتا کچھ آپنے کالے دھن کو سفید بنانے کے لیے بڑی ذہانت مہارت کا استعمال کرتے ہیں اور ایسے بعض معاملات میں بینکنگ کی دنیا کے قابل ترین ذہن ان کی مدد کرتے ہیں لیکن یہ ہر کسی کے ساتھ نہیں ہوتا کچھ چوری چھپے کامیابی حاصل کر لیتے ہیں کچھ پکڑے جاتے ہیں ۔ منی لانڈرنگ کا نام آپ نے ایسے ہی لوگوں کے حوالے سے سنا ہوگا بڑے بڑے وائٹ کالر کرائم ہو چکے ہیں جن میں بینکرز ملوث رہے ہیں لیکن دنیا میں ایسے بینکر بھی آئے جنہوں نے اپنے ملک کا وزیراعظم یا حکمران بننے کا اعزاز حاصل کیا پاکستان میں معین قریشی اور شوکت عزیز ایسے نام ہیں جنہیں وزارت عظمی ملی اور وہ بنیادی طور پر بینکر تھے محمد میاں سومرو بھی نگران وزیراعظم اور قائم مقام صدر بنے انہوں نے بھی بینکنگ سے اپنا کیریئر سٹارٹ کیا ۔دنیا میں ایسی اور بہت سی مثالیں موجود ہیں جنہیں کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے بینکنگ کی دنیا میں ذہانت کا استعمال کرنے والے لوگ مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔


آج ہم جس شخصیت کا ذکر کرنے جا رہے ہیں ان کا شمار بھی بینکنگ کی دنیا میں ایک کامیاب اور مشہور شخصیت کے طور پر ہوتا ہے ان کا نام ہے سلطان علی الانہ۔
لوگ ان کے بارے میں اکثر پوچھتے ہیں کہ یہ سلطان علی الانہ کون ہے اور یہ شخص حبیب بینک لمیٹڈ کا چیئرمین کیسے بنا ؟ کیا یہ آغا خان کا بہت زیادہ بااعتماد شخص ہے اس نے آغا خان کا اعتماد قربت کیسے حاصل کی اور ایسی کونسی خدمات انجام دیں ہیں جن کے عوض آغا خان اس شخصیت پر اتنا بھروسہ کرتے ہیں؟ یہ اور اس قسم کے مزید بہت سے سوالات لوگ پوچھتے رہتے ہیں

اس کی وجہ یہ ہے کہ کم لوگ ہیں سلطان علی الانا کے بارے میں زیادہ کچھ جانتے ہیں ۔
آئیے آج ہم آپ کو ان کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں یقینی طور پر وہ ایک مشہور اور کامیاب پاکستانی بینکر ہیں اور بینکنگ کی دنیا میں انہیں سب جانتے ہیں وہ ابھی بینک لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں آغا خان فنڈ برائے اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں ۔

سلطان علی الانہ انیس سو باون1952 میں کراچی میں پیدا ہوئے .ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک ا سکول سے حاصل کی ۔پھر ڈی جے سائنس کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کینیڈا چلے گئے وہاں سے McGill University سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی پھر امریکہ سے Wisconsin University سے ایم ایس ان مینجمنٹ ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی ۔


انیس سو پچاسی 1985 میں انہوں نے City Bank کے ساتھ وابستگی اختیار کی .1994 میں سٹی بینک چھوڑ دیا اور اپنی کمپنی گلوبل سیکورٹیز بنائی۔اور پھر UBS کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرلیا ۔
1997 میں سرینا ہوٹل پاکستان کے آپریٹرز TPS pak Ltd کے ساتھ وابستہ ہوگئے ۔
1999 میں انہوں نے ایک اور چھلانگ لگائی اور NDCL کے چیف ایگزیکٹیو افسر بن گئے ۔بعد میں یہ کمپنی IFIC کے ساتھ مرجر ہوگیا اور اس کے نتیجے میں NIB Bank سامنے آیا۔

2002 میں انہوں نے پاکستان میں پہلا مائیکروسافٹ بینک بنایا اور اس کے چیئرمین بن گئے

۔سال 2002 سے لیکر سال 2006 تک یہاں رہے ۔
اس دوران سال دو ہزار تین میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر آغا خان فنڈ برائے اکنامک ڈویلپمنٹ کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کردیں ۔اور پھر آگے چل کر اس میں شمولیت اختیار کرلی ۔


بظاہر انہوں نے آغا خان کیلئے اوورسیز بینک انویسٹمنٹ ،ایوی ایشن بزنس اور انشورنس بزنس کو دیکھا اور یہیں پر ان کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے گئے ۔اعتماد اور اعتبار کا یہ رشتہ اتنا پختہ ہوگیا کہ سال 2004 میں جب حبیب بینک لمیٹڈ نجکاری کے مراحل سے گزرنے کے بعد آغا خان کے ہاتھوں میں آ گیا تو سلطان علی الانہ کو حبیب بینک لمیٹڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا ۔
اپنے شعبے میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات اس قدر مستحکم اور پختہ نظر آئیں کہ سال 2006 میں انہیں ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
سلطان علی الانہ کی کامیابیوں اور ترقی کا سفر جاری ہے ۔
———————
Salik-Majeed——–Jeeveypakistan.com-report
—————-
whatsapp————–92-300-9253034