نوازشریف کے قابل اعتماد ساتھی امیر مقام کے بیٹے کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے قابل اعتماد ساتھی امیر مقام کے بیٹے کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے سوات سے تعلق رکھنے والے مقبول سیاسی رہنما امیر مقام وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے سب سے بڑے ناقد ہیں اور اپنی تحریروں میں کھل کر عمران خان اور پی ٹی آئی کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔


نون لیگی رہنما کے صاحبزادے اشتیاق سمیت5  کو شانگلہ روڈ کرپشن کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے امیر مقام مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر بھی ہیں۔
مسلم لیگ نون کی قیادت میں اس کارروائی کو مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کے جاری سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا ہے اور اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔