ٹویوٹا موٹرز کا گوجرانوالہ میں ڈیلر لوگوں سے اربوں روپے لے کر کینیڈا بھاگ گیا

ٹویوٹا موٹرز نے گوجرانوالہ میں اپنے ڈیلر کی ڈیلر شپ فوری طور پر منسوخ کر دی ہے اعلان کیا ہے کہ عباس ڈیلر شپ کا ٹویوٹا موٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈیلرشپ 13مئی 2019 کو منسوخ کردی گئی ہے ۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹویوٹا موٹرز کا گوجرانوالہ شہر میں ڈیلر لوگوں سے سات ارب روپے سے زائد رقم جمع کرکے کینیڈا بھاگ گیا ہے اور لوگ ایڈوانس رقم دے کر اس انتظار میں ہیں کہ انہیں گاڑیاں ملیں گی ۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں اس حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔


 

اپنا تبصرہ بھیجیں