-ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی-لاڈلے ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ ارشد خان کو سیکریٹری ایم ڈی اے کا اضافی چارج دیکرعدالتی احکامات کو چیلنج کرڈالا

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بجائے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ خلاف ورزی کا انکشاف،متنازعہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناصر خان نے سیکریٹری ایم ڈی اے اختر میو کو عہدے سے ہٹاکر اپنے لاڈلے ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ ارشد خان کو سیکریٹری ایم ڈی اے کا اضافی چارج دیکرعدالتی احکامات کو چیلنج کرڈالا،متنازعہ ترقی اور تعیناتی کے حامل ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے سمیت5 افسران کیخلاف چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم سیاسی آشیرباد کے باعث مذکورہ افسران تاحال اعلی عہدوں پر تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اداروں میں عدالت عالیہ کے احکامات جس میں او پی ایس اور ایڈیشنل چارج رکھنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ اس کے برعکس ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بجائے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایم ڈی اے میں ایڈیشنل ڈی جی کے اہم ترین عہدے پر متنازعہ ترقی اور تعیناتی کے حامل عبدالناصر خان کو تاحال عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکا ہے ،اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ اظہر کی جانب سے عبدالناصر خان سمیت 5 افسران کی ایم ڈی اے میں تعیناتی اور ان کی ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک تحریری شکایات چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کی گئی تھی جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ بلدیات سندھ کو اس سلسلے میں فوری انکوائری کا حکم دیا تھا تاہم سیاسی آشیرباد رکھنے والے ایڈیشنل ڈی جی عبدالناصر اور دیگر 5 افسران جن میںلاءآفیسر عرفان،ارشد خان،محمد عارف، اور عبدلقادر شامل ہیں تاحال ایم ڈی اے میں اعلی عہدوں پر تعینات ہیں،محکمہ بلدیات سندھ نے مذکورہ پانچوں افسران کے سروس ریکارڈ کی فراہمی کیلئے25جنوری 2021ءکو ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو خط ارسال کیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی آشیرباد اور مبینہ طاقتور لینڈ مافیا کی سرپرستی کے حامل مذکورہ افسران کے سامنے محکمہ بلدیات سندھ کے حکام کارروائی سے خوف زدہ ہیں،دوسری طرف دلچسپ امر یہ ہے کہ جس افسر ارشد خان کیخلاف تحقیقات اور سروس ریکارڈ کی فراہمی کیلئے لوکل گورنمنٹ سندھ نے ڈی جی کو خط ارسال کیا تھا مذکورہ لاڈلے افسر کو ایڈیشنل ڈی جی نے سیکریٹری ایم ڈی اے کا اضافی چارج دیدیا ہے،موجودہ صورتحال میں سینئر افسران کا کہنا ہے کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کنٹرول سندھ حکومت کے بجائے لینڈ مافیا کے ہاتھ میں جاچکا ہے اور لینڈ مافیا ہی ادارے کے امور چلارہی ہے