نااہل سیلکٹیڈ حکومت چاہے جتنا زور لگا لے منہ کی کھانے پڑیگی

  سکھر( )پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکنان کو اپنے مرکزی ، صوبائی قائدین پر صرف فخر ہی نہیں بلکہ ناز ہے ، اور انشاءاللہ ن لیگ کے قائدین کی سربراہی میں یہ ملک جلد ہی بحرانوں سے چھٹکارا پا کر ترقی کی جانب گامزن ہوگا ، نااہل سیلکٹیڈ حکومت چاہے جتنا زور لگا لے اس منہ کی کھانے پڑیگی ، شاہ محمد شاہ کی قیادت میں سندھ میں ن لیگ مزید مظبوط ہوئی ہے اور انشاءاللہ اضلاع کے عہدے دار شاہ محمد شاہ کی سربراہی میں پارٹی کو مزید مضبوط کرکے عوام کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ، میڈیا کوآڈینٹر سندھ خالد شیخ ،انچارج میڈیا سیل سندھ ھریش سکیجا ،لاڑکانہ ڈویژن کے صدر احسان سومرو و دیگر کو منعقد ایک تقریب میں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ، مذکورہ رہنماﺅں نے خورشید میرانی کو مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔