کم عمر لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان سمیت 12 گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کم عمر لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان سمیت 12 کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکلوں سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا

کراچی ائیر پورٹ کے علاقے میں کم عمر لڑکی کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنانے والے تین درندے گرفتار کر لیئے گئے،ملزمان نے 25 مئی کو گھر میں گھر کر 14 سالہ لڑکی کو حوس کا نشانہ بنایا تھا۔

چاکیواڑہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ملزمان کو منشیات فروخت کرتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ انکا گروہ ایران سے آپریٹ ہورہا ہے اور یہ گروہ شہر پھر میں منشیات سپلائی کرتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رے ہیں۔

اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث سات ملزمان کوگرفتار کر کے تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لی،گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹرسائیکلیں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔