سندھ حکومت سے کسی مطالبہ کا کوئی فائدہ نہیں،، وزیراعلی سن لیں اگر تاجروں کے گریبان پر ہاتھ ڈالو گے تو وہ اس شہر میں نہیں رہ پائیں گے،

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی وفاق اور سندھ حکومت کو تنبیہ،،کہتے ہیں سندھ حکومت سے کسی مطالبہ کا کوئی فائدہ نہیں،، وزیراعلی سن لیں اگر تاجروں کے گریبان پر ہاتھ ڈالو گے تو وہ اس شہر میں نہیں رہ پائیں گے،، وزیراعظم سے بھی کہتا ہوں مجبوری کی چادر اتار دیں،،مینڈیٹ ہونے کے باوجود شہر کو نا بچایا گیا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی،، کراچی کے لیے وزارتیں اور اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں خالد مقبول صدیقی کی عامر خان،وسیم اختر،تاجر رہنماؤں جمیل پراچہ،عتیق میر،شرجیل گوپلانی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سے مطالبہ کر کے ہم ایک قوم کی حیثیت سے اپنی تضحیک کر رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ گورنر راج کا آپشن آئین میں کیوں درج ہے اور کب استعمال کرنا ہے۔

وفاق سے مطالبات منوانے کے لئے ابھی بجٹ موجود ہے،وزارتیں بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے صحافیوں پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا ہے۔