شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے تین ملزمان گرفتار

سکھن پولیس کی بروقت کارروائی۔

شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے تین ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان نے شہری کو مسلح ہو کر لوٹ مار کی تھی۔

شہری نے گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے فوری ملزمان کو تعاقب کر کے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، شہری سے چھینا گیا موبائل، کیش، شناختی کارڈ اور دیگر سامان برآمد۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال چھینی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

برآمد موٹرسائیکل کچھ روز قبل شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران شہری سے چھینی گئی تھی۔

شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 246/2021 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان نے سکھن، شرافی اور شاہ لطیف کے علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

تینوں ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی مکمل۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد شریف، افتخار اور شہزادو خان شامل ہیں۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس