رولر کوسٹر میں بیٹھے شخص نے آئی فون کیچ کرلیا

رولر کوسٹر رائڈ میں سوار ایک شخص نے گرتے ہوئے آئی فون کو کیچ کیا جس کا انوکھا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

یہ واقعہ بارسلونا کے تھیم پارک میں پیش آیا جہاں نیوزی لینڈ سے آیا ایک شخص ہیرو بن گیا۔

رولر کوسٹر رائڈ جس میں تیز ہوا کے باعث انسان کی آنکھیں ہی مشکل سے کھلتی ہیں ایسے میں ایک شخص کا آئی فون ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے کی طرف گرنے لگا جسے نیوزی لینڈ کے اس شخص نے پکڑ لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔