ہمایوں سعید بھی راشد خان کی آواز کے دیوانے ہوگئے

فلم اسٹار ہمایوں سعید بھی افغان کرکٹر راشد خان کی سُریلی آواز کے دیوانے ہوگئے۔

ہمایوں سعید نے راشد خان کی پاکستانی گانا گاتے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’راشد آپ کی آواز سُریلی ہے۔‘
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر پاکستانی مداحوں کو خوش کردیا تھا۔

ایسے میں ان کی ویڈیو پر فلم اسٹار و پروڈیوسر ہمایوں سعید بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سوشل میڈیا پر راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گا رہے ہیں۔