فرنچائزز اور پی سی بی میں رابطے کا فقدان، اجلاس بھی تاخیر کا شکار

ابوظبی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائزز کے درمیان اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس ابوظبی کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونا تھا، اب یہ اجلاس 6 بجے ہورہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان رابطے کا فقدان دیکھا جارہا ہے۔
فرنچائزز کا شکوہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائزز نے نئے شیڈول اور میچز کم کرنے کی مخالفت کردی۔

فرنچائزز ایک دن میں کم سے کم دو میچ کروانے کی خواہش مند ہیں۔