آسٹریلیا کا سافٹ بال اسکواڈ اولمپک ٹریننگ کیلئے جاپان پہنچ گیا

آسٹریلیا کا سافٹ بال اسکواڈ اولمپک کےپری ٹریننگ کیمپ کےلیے جاپان پہنچ گیا ہے۔

جاپان میں اولمپک کے لیے غیر ملکی اسکواڈ میں سب سے پہلے پہنچنے والا اسکواڈ آسٹریلیا کی سافٹ بال ٹیم کا ہے جو47 دن کے پری اولمپک ٹریننگ کیمپ کے لیے جاپان کے شہر اوٹا پہنچا ہے۔

اسکواڈ کے تمام ارکان ویکسی نیٹڈ ہیں اور تمام ارکان نے ماسک پہن رکھے تھے جن کے روزانہ کی بنیاد پر کووڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

کووڈ19 کے پھیلاؤ اور ویکسی نیشن لگوانے کے سلوریٹ کی وجہ سے جاپان کے شہریوں کی زیادہ تعداد اولمپک کے انعقاد کے خلاف ہے۔

اولپمک پچھلے برس کووڈ کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے جو اس سال جولائی میں ہوں گے