شعیب اور ثانیہ کی توجہ ورزش پر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا آج کل اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ مرزا نے جِم سے اپنی تصویر شیئر کی جسے ان کے سیکڑوں مداح پسند کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ شعیب ملک نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے صحت اور ورزش سے متعلق پیغام جاری کیا۔

شعیب ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امید کرتا ہوں آپ سب لوگ اپنا وقت اچھا گزار رہے ہوں گے اور روزانہ ورزش کررہے ہوں گے۔اپنے ہفتے کا آغاز اچھے طریقے سے کریں،ورزش کریں اور متوازن غذا کھائیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شعیب ملک 2 مرتبہ اپنی ورک آؤٹ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔