بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا : فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، قوت خرید میں بھی اسی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

ایک اورٹویٹ میں فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے۔انہوں نے عالمی وبا پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔ ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح 4فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے۔