واٹر بورڈ کے خلاف جاری چھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ۔ملیر ندی پل کے نیچے شگاف کی ویڈیو ایک سال پرانی نکلی ۔

واٹر بورڈ کے خلاف جاری چھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ۔ملیر ندی پل کے نیچے شگاف کی ویڈیو ایک سال پرانی نکلی ۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کی جانب سے رپورٹ دی گئی تھی کہ دھابیجی کراچی آنے والی میٹھے پانی کی مین لائن میں شگاف پڑ گیا ہے اور مین لائن میں شگاف پڑنے سے کروڑوں گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے اور واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہے ۔واٹربورڈ کے افسران کی غفلت سامنے آگئی ہے ۔


جب یہ رپورٹ سامنے آئی تو اس پر متعلقہ حکام نے ملیر ندی پل کے نیچے گزرنے والی مرکزی مین لائن کا مکمل جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ وہاں پر ایسا کوئی شگاف نہیں پڑا۔ مین لائن بالکل ٹھیک ٹھاک حالت میں ہے ۔موقع پر واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران پہنچے اور انہوں نے پوری پائپ لائن کا جائزہ لیا اور ویڈیو بنائی ۔
مذکورہ افسران نے بتایا کہ یہاں پر ایک سال پہلے شگاف پڑنے کی جو شکایت سامنے آئی تھی اسے اسی وقت حل کردیا گیا تھا لیکن میڈیا میں ایک سال پرانی ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس کا مقصد واٹر بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ملیر ندی پل کے نیچے سے گزرنے والی پائپ لائن میں کوئی جگہ نہیں پڑا۔ واٹربورڈ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے کوئی غفلت سامنے نہیں آئی بلکہ بعض واٹر بورڈ مخالف عناصر کی جانب سے جھوٹی ویڈیو پھیلائی گئی جان بوجھ کر ایک سال پرانے واقعے کی ویڈیو وائرل کر کے واٹر بورڈ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا گیا لیکن موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے سے یہ پروپیگنڈا اور سازش ناکام ہوگی واٹر بورڈ حکام کے خلاف جاری چھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ایسے عناصر کو شرم آنی چاہیے جو جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کر کے عوام کو واٹر بورڈ کی خدمات سے بدظن کرنے کی کوشش کرتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں بھی کراچی واٹر بورڈ کااسٹاف ملازمین اور افسران اپنے کام پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کی جاتی ہے ۔شہریوں کو اس سلسلے میں واٹربورڈ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرمندہ کرنا چاہیے ایسے جھوٹے پروپیگنڈا کرنے والوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔جہاں حقیقی شکایات ہوتی ہیں وہاں واٹر بورڈ فوری ایکشن لے تا ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کام کرتا ہے لیکن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ جہاں پر اسٹاف میں پہنچ کر حقیقی شکایات کا ازالہ کرنا ہوتا ہے وہاں سے توجہ ہٹ جاتی ہے بلاوجہ وقت کا ضیاع ہوتا ہے ۔واٹر بورڈ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہئے ۔