پی آئی اے نے ائیر سفاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے مشن میں قومی ایئرلائن کا احسن اقدام، پی آئی اے نے ائیر سفاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا- پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ائیرسفاری سےمتعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آئندہ ‏چندروز میں ائیرسفاری کا شیڈول جاری کر دیا جائےگا۔ وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے مشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ‏ایک اور احسن اقدام سامنے آگیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ائیر سفاری شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے ائیرسفاری اسلام آباد سے ‏اسکردو کے لئے آپریٹ کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرسفاری سےدنیا کی بلندترین چوٹیاں دیکھنےکو ملیں گی جب کہ ‏ائیرسفاری سے ملک میں سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا تھا، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی تھی،ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے ،پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا،7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کورونا نے ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔
جو افراد ویکسین لگوا چکے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 50سال اور زائد عمر کے افراد کےلیے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ بک نہیں ہوگا، یکم جولائی کے بعد ہوٹلز عملہ 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں دےگا۔ این سی او سی کے مطابق ایک کمرہ ایک ہی بندے کےلیے یا دو بڑے افراد اور بچوں کےلیے بک کیا جا سکتا ہے، ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، غیرملکی سیاحوں کےلیے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن پالیسی پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔ این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کےلیے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی
————–
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-05-31/news-2818262.html